Advertisement

امراضِ چشم کا شکار لوگوں کیلئے انمول دوا تیار

امریکہ : امریکی ایف ڈی اے(فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن) کو منظوری کے لئے ایک نئی قسم کی طبی آنکھوں کے قطرے جمع کرائے گئے ہیں جو صارفین کو نظر کی عینک کے بغیر پڑھنے میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 4 2021، 8:35 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کو دیئے جانے والے ۡقطرے  پیلی کارپائن کا سلویشن ہیں جو  پریسبیوپیا ( قریب کی نگاہ ) کے علامات کا علاج کرنے کے لیے کارآمد ہے ۔ آنکھ کی ایسی بیماریاں جو لوگوں کی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بدتر ہوتی جاتی ہیں،  پریس بیوپیا عینک مضبوط ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں، جس کی ضرورت انسانی آنکھ کو دور دراز سے لے کر قریب کی چیزوں پر مرکوز کرنے کے لیے ہوتی ہے۔

750مریضوں پر کئے جانے والے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا محفوظ اور موثرہے ،جس سے عام طور پر کم روشنی میں لوگوں کو تین لائنوں تک پڑھنے کی اہلیت میں اضافہ ہواہے۔ قطرے استعمال ہونے کے 15 منٹ بعد کام کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن ایک گھنٹے کے بعد زیادہ ا ثرانداز ہوتے ہیں۔

اگرایف ڈی اے کیجانب سے یہ قطرے منظور ہو جاتے ہیں تو  پریبیوپیا  کے علاج کےلیے بے حد  کارآمد ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement