کراچی : ویسٹ انڈیز کے 3 کرکٹرزکورونا کا شکار، پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے تینوں کرکٹرز اس وقت آئسولیشن میں ہیں جبکہ اسکواڈ کا ایک نان کوچنگ ممبر بھی کورونا کا شکار ہوا ہے۔
کورونا کی تصدیق کے بعد روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے پاکستان آمد پر ٹیسٹ ہوئے تھے جو مثبت آئے، متاثرہ افراد میں کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ دیگر ارکان کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
Chase, Cottrell and Mayers unavailable for T20I Series in Pakistan after COVID-19 positive tests | Read More: https://t.co/bYHZ27FrrL
— Windies Cricket (@windiescricket) December 11, 2021
متاثرہ تمام افراد اس وقت روم آئسولیشن میں ہیں اور 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جس کے بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا اور اس کے منفی آنے کی صورت میں انہیں آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 15 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 3 دن قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 دن قبل

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 3 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 2 دن قبل






