بھارت نے21 برس بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا، پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا اعزاز اپنے نام کیا۔


خبر رساں ادارے کے مطابق 70 ویں ’مس یونیورس‘ کا ایونٹ اسرائیلی شہر ایلات میں 12 دسمبر کو منعقد ہوا، جس میں بھارتی ماڈل ہرناز سندھو نے پیراگوئے اورجنوبی افریقا کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

’مس یونیورس‘ کے مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت دیگر مہارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو نے سب حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔
The new Miss Universe is...India!!!! #MISSUNIVERSE pic.twitter.com/DTiOKzTHl4
— Miss Universe (@MissUniverse) December 13, 2021
ٹائٹل جیتنے کے موقع پر مِس یونیورس ہرناز سندھو نے نوجوان خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ " آج کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے، یہ جاننا کہ آپ منفرد ہیں اور یہی چیز آپ کو خوبصورت بناتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا بند کریں اور آئیے مزید اہم چیزوں کے بارے میں بات کریں جو دنیا بھر میں ہو رہی ہیں ۔"

بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیتا ہے۔ اس قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ جبکہ سشمیتا سین 1994 میں مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں ۔

مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو نے اپنے مقابلہ حسن کے سفر کا آغاز 17 برس کی عمر میں کیا ۔ وہ اس سے قبل مس دیوا 2021، فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا تاج پہن چکی ہیں اور انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2019 میں ٹاپ 12 میں بھی جگہ بنائی ہے ۔ بھارتی حسینہ ہرناز سندھو پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں ۔


ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل








