ویب ڈیسک : برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعراورنثر نگار جون ایلیاء کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔


جون ایلیاء برصغیر کےنمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، تاریخ داں اور سوانح نگار تهے،وہ 14 دسمبر، 1931ء کو امروہہ، اترپردیش میں پیدا ہوئے ۔ شاعرِ بے بدل جون ایلیا ءکو اقدار شکن اور باغی کہا جاتا ہے ۔ جون ایلیا نے 1957ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی کو اپنا مسکن بنایا۔ جلد ہی وہ شہر کے ادبی حلقوں میں مقبول ہو گئے۔وہ اپنے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے آج بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں ۔
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ
مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا؟
جون ایلیاء کا علم فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات ، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقعۂ کربلا پر انسائیکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا اور اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی شامل کیا ۔
جون ایک ادبی رسالے انشاء سے بطور مدیر وابستہ رہے جہاں ان کی ملاقات اردو کی ایک اور مصنفہ زاہدہ حنا سے ہوئی جن سے وہ بعد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔1980ء کی دہائی کے وسط میں ان کی زاہدہ حنا سے طلاق ہو گئی۔
جون ایلیاء کی شاعری کا پہلا مجموعہ1991 میں منظر عام پر آیا اس وقت ان کی عمر 60 سال تھی ، اس مجموعے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو سے آشنا طبقے نےبےحد پسند کیا ۔
جون ایلیاء کی شاعری کا دوسرا مجموعہ "یعنی" ان کی وفات کے بعد 2003 اور تیسرا مجموعہ "گمان" 2004ء میں شائع ہوا ۔ "لیکن" 2006ءمیں جبکہ "گویا" 2008ء مختصر مضامین کا مجموعہ "فرنود" 2012ء میں شائع ہوا ،علاوہ ازیں ان کے دیگر مجموعے بھی شائع ہوئے ۔
سال 2000 ء میں حکومت پاکستان نے ممتاز شاعر جون ایلیا ءکو ان کی ادبی دنیا کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔
طویل علالت کے بعد اردو ادب کا یہ منفرد قلم کار اور ادبی دنیا کا آفتاب 8 نومبر 2002 کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گیا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک ہیں۔
جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 4 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago








