Advertisement
تفریح

ممتازشاعر جون ایلیا کا 90 واں یوم پیدائش

ویب ڈیسک : برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعراورنثر نگار جون ایلیاء کی آج 90  ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 14th 2021, 1:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ممتازشاعر جون ایلیا کا 90  واں یوم پیدائش

جون ایلیاء برصغیر کےنمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، تاریخ داں اور سوانح نگار تهے،وہ  14 دسمبر، 1931ء کو امروہہ، اترپردیش میں پیدا ہوئے ۔ شاعرِ بے بدل جون ایلیا ءکو اقدار شکن اور باغی کہا جاتا ہے ۔ جون ایلیا نے 1957ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی کو اپنا مسکن بنایا۔ جلد ہی وہ شہر کے ادبی حلقوں میں مقبول ہو گئے۔وہ  اپنے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے آج بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں ۔

مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ

مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا؟

جون ایلیاء کا علم فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات ، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقعۂ کربلا پر انسائیکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا اور اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی شامل کیا ۔

جون ایک ادبی رسالے انشاء سے بطور مدیر وابستہ رہے جہاں ان کی ‏ملاقات اردو کی ایک اور مصنفہ زاہدہ حنا سے ہوئی جن سے ‏وہ بعد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔1980ء کی دہائی کے وسط ‏میں ان کی زاہدہ حنا سے طلاق ہو گئی۔

جون ایلیاء کی شاعری کا پہلا مجموعہ1991 میں منظر عام پر آیا اس وقت ان کی عمر 60 سال تھی ، اس مجموعے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو سے آشنا طبقے نےبےحد پسند کیا ۔

جون ایلیاء کی شاعری کا دوسرا مجموعہ "یعنی" ان کی وفات کے بعد 2003 اور تیسرا مجموعہ "گمان" 2004ء میں شائع ہوا ۔  "لیکن" 2006ءمیں جبکہ "گویا" 2008ء مختصر مضامین کا مجموعہ "فرنود"  2012ء میں شائع ہوا ،علاوہ ازیں ان کے دیگر مجموعے بھی شائع ہوئے ۔

سال 2000 ء میں حکومت پاکستان نے ممتاز شاعر جون ایلیا ءکو ان کی ادبی دنیا کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔

طویل علالت کے بعد اردو ادب کا یہ منفرد قلم کار اور ادبی دنیا کا آفتاب 8 نومبر 2002 کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گیا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک ہیں۔ 

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے 

ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

Advertisement
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 6 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
Advertisement