پاکستان
بیس ہزار خاندان اور سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کے حکم پر نوکریوں سے برخاست ہونے والے یہ 20000 ملازمین وہ بدقسمت لوگ ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں دو دو دفعہ بلاوجہ ملازمت سے نکالے گیے ہیں اور دونوں دفعہ نہ انکا کوئی قصور تھا نہ خطا لیکن نشانہ یہ لوگ بنے۔
پیپلز پارٹی کی حکومت جب بھی آئی اس پر یہ الزامات ضرور لگے کہ اس نے محکموں میں سیاسی بھرتیوں کا عمل شروع کیا،پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تو سیاسی بھرتیوں کے کیس میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں اور وہ بر ملا کہتے ہیں کہ غریبوں کو روزگار دینا ان کا جرم ہے تو وہ یہ جرم جب بھی موقع ملا کرتے رہیں گے۔ ہماری سیاسی تاریخ میں ہر دور میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں کوئی بھی حکومت ہو چاہے وہ ن لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا اب موجودہ حکومت تحریک انصاف کا دور ہو،بر سر اقتدار ہر حکومت نے اپنے کارکنان کو یا اپنے ہمدردوں کو مختلف سیاسی محکموں میں بھرتی کیا ہے۔نوکریاں کرنے والا مراعات یافتہ طبقہ نہیں ہوتا جو بے چارے ایک نوکری کیلئے سیاسی سفارش ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں ان کا مطمع نظر صرف یہ ہوتا ہے کہ چلو بچوں کا روزگار مل جائے گا اور ساری عمر کیلئے نوکری ڈھوندنے کایہ جھنجھٹ ختم ہو جائے گا۔کارکنان کے لئے لے دے کہ یہ درجہ چہارم یا اس جیسی نوکریاں ہی ہوتی ہیں جس کیلئے وہ سیاسی لیڈروں کے جلسوں کی رونق بنتے ہیں اور ان کے نعرے لگا لگا کر اپنے گلے ہلکان کر لیتے ہیں۔ پھر جب ان کے لیڈران کی حکومت آتی ہے تو پھر ان کارکنان کے حکومتی ایوانوں کے چکر شروع ہو جاتے ہیں اور فائلیں پکڑے بچوں کی سندیں اٹھائیں کبھی ایک دفتر کے چکر لگاتے ہیں تو کبھی سیاسی رہنماؤں کے گھروں کا طواف کر رہے ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ نوکریاں میرٹ پر ہی ملنی چاہئے اور میرٹ ہو گا کہ تو شفافیت ہو گی لیکن اگر نوکری کسی کو سفارش پر ملتی ہے تو پھر سزا نوکری کرنے والوں کو کیوں دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان افسران بالا یا بیورو کریسی کے بابوؤں کی بھی برطرفی ہونی چاہئے جو ان لوگوں سیاسی لوگوں کے کہنے پر بھرتی کرتے ہیں۔ خیر حال ہی میں پاکستان کی عدالت عظمی سپریم کورٹ نے بحالی ایکٹ 2010کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بحال ہونے والے بیس ہزار ملازمین کو نوکریوں سے یک جنبش قبل برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
یہ 20000 ملازمین وہ بدقسمت لوگ ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں دو دو دفعہ بلاوجہ ملازمت سے برخواست کیے گیے ہیں اور دونوں دفعہ نہ انکا کوئی قصور تھا نہ خطا لیکن نشانہ یہ لوگ بنے۔مختلف اداروں کے ان 20000 ملازمین کو 1996 میں پی پی پی کے دور حکومت میں اس وقت کے مروجہ قانونی تقاضوں کے عین مطابق باقاعدہ نوکری دی گئی اور ان تمام ملازمین نے محکمانہ ترقی کے کئی کورس پاس کیے اور 1997 میں نواز شریف حکومت نے ان کو بلاوجہ برخواست کردیا صرف اس لئے کہ یہ پچھلے دور حکومت میں بھرتی کئے گئے تھے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 1995 اور 1996 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کی گئی تمام تر بھرتیوں کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا تھا۔ تاہم 2010 میں پیپلز پارٹی حکومت نے برطرف ملازمی بحالی ایکٹ متعارف کرایا تھا اور 2010 کے اواخر میں اسے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظور کرانے میں کامیاب رہی تھی۔تاہم ان بیس ہزار ملازمین کی بحالی کے بعد ان کو محکموں میں واپس بھیجنا ایک مشکل امر تھا جس میں پیپلز پارٹی کامیاب رہی کیوں کہ 1996 کے دور کے کئی وفاقی محکمے صوبائی حکومتوں کے سپرد کر دیئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ان بیس ہزار ملازمین کو دوبارہ سے کھپایا۔ یہ بیس ہزار ملازمین 72وفاقی و صوبائی محکموں میں کام کر رہے تھے ان میں سے 1183 وہ ملازمین بھی شامل ہیں جو آئی بی میں خدمات انجام دے رہے تھے جو تربیت یافتہ انٹیلی ایجنس اہلکار ہیں۔ کچھ محکموں نے تو فوری طور پر ان ملازمین کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کی شرح بڑھ چکی ہے۔ایسے میں ان ہزاروں ملازمین کو جب فارغ کیا جا رہا ہے تو یہ عمل بے روزگاری میں اضافے کا باعث بھی بنے گا اور حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو ں گی۔
مسئلہ یہ ہے کہ انہیں سیاسی بھرتیاں قرار دیا گیا اور پھر دو بار ان ہزاروں ملازمین کے سر پر بے روزگاری کی تلوار چلائی گئی۔ پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کون سا محکمہ ایسا ہے جس میں سیاسی بھرتیاں نہیں ہوتیں۔ ان ہزاروں ملازمین میں سب ہی افسران نہیں ہیں اور نہ ہی یہ مراعات یافتہ طبقہ ہیں بلکہ ان برطرف ملازمین میں خاکروب، ڈرائیور اور چپڑاسی بھی شامل ہیں جو انتہائی نچلا طبقہ شمار ہوتا ہے ایسے میں انہیں بے روزگار کرنا دانشمندانہ امر نہیں اس معاملے میں حکومت کو آگے بڑھتے ہوئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کرنی چاہئے تا کہ یہ ہزاروں خاندان مہنگائی کے اس دور میں بے روزگاری کی چکی میں پسنے سے بچ سکیں۔ تحریک انصاف توایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر ہی بر سر اقتدار آئی ہے تو اس کو اپنے ماتھے پر ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا یہ جھومر نہیں سجاناچاہئے اور آگے بڑھ کر ان ملازمین کی دادرسی کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہر فورم کو استعمال کرتے ہوئے ان کو بحال کرانا چاہئے۔بحالی ایکٹ 2010 پرلیمنٹ کا پاس کردہ قانون ہے ویسے بھی پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے اس حوالے سے اسے اپنا کردار ادا کرناچا ہئے کیوں خان صاحب کا حکومتی ماڈل ایک فلاحی حکومت کا ہے اور فلاحی حکومت کا کام لوگوں سے روزگار چھیننا نہیں بلکہ انہیں روزگار فراہم کرنا ہوتا ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند
دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کر دیئے ہیں اور دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کر دی گئی ہے اور وہاں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند کر دی گئی ہے، کھنہ پل پر رکھے گئے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ایئر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں جبکہ فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
جڑواں شہروں کا مرکزی رابطہ پل فیض آباد انٹرچینج ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جی پی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا جبکہ مری روڈ کو فیض آباد سے صدر تک مختلف پوائنٹس سے بند کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، 6 ہزار پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہین جبکہ 2 ہزار پولیس نفری بیک اپ کے لیے تیار ہے۔
راولپنڈی سے اسلام آباد داخلے کے لیے 135 بلاگنگ پوائنٹس اور چوکیاں قائم ہیں، اینٹی رائڈ اور ایلیٹ فورس کو فسادات سے نمٹنے کے لیے آلات فراہم کردیئے گئے۔پولیس اہلکاروں کو موبائل فون کے استعمال سے روک دیا گیا، انٹرینٹ کی سہولت انتہائی سلو کردی گئی جبکہ میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند کردی گئی۔راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے 70 مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، پولیس کو آنسوں گیس کے شیل اور گنز فراہم کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی احتجاج، مظاہرے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایات ہیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
دوسری طرف راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جبکہ پمز سے بارہ کہو تک گرین لائن سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بھی متاثر ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا، وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔
پاکستان
وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد
قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، علی ناصر رضوی
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اسلام آباد کے عوام اور املاک کی حفاظت ذمہ داری ہے، کوئی روڈ بند ہے تو متبادل راستہ کھلا رکھا گیا ہے، ایئرپورٹ آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں،رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا اور لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ سامنے ہے، قوانین کے تحفظ کے لیے پولیس ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، 200 سے زائد پولیس کو مطلوب افراد گرفتار ہوئے، گرفتار افراد سے برآمدگیاں کی گئی ہیں۔ امن کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائیاں کی جا رہی ہیں، پولیس گنجان آباد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے، سی ٹی ڈی بھی مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں،غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سیکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
پاکستان
ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا