جی این این سوشل

پاکستان

اولمپکس کا میدان اور پاکستان

پر شائع ہوا

جاپان کے شہر ٹوکیو میں 2020اولمپکس یعنی دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں حسب توقع،امریکہ،چین اور جاپان نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔سونے کے تمغوں اور مجموعی تمغوں کی دوڑ میں امریکہ سو سے زائد میڈل جیت کر سب سے اوپر ہے۔

سید محمود شیرازی Profile سید محمود شیرازی

 پاکستان کا بھی دس رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہوا جن میں صرف ارشد ندیم اپنی کارکردگی کی بنا پر براہ راست اولمپک مقابلوں میں شریک ہوئے باقی سب کھلاڑی وائلڈ کارڈ انٹری اور پاکستان اولمپک کمیٹی کی سفارش پر گئے۔ اولمپک میڈل ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو ٹاپ ٹین وہ ہی ممالک ہیں جو اس وقت معاشی اور سیاسی لحاظ سے دنیا کو کنٹرول کر رہے ہیں وہی مماک کھیلوں میں بھی چھائے ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین ہیں جو اپنی مرضی کے قوانین سلامتی کونسل سے پاس کرواتے ہیں اور کوئی قرار داد کوجب چاہے ویٹو کر سکتے ہیں جن میں امریکہ، چین، روس، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں جبکہ اولمپک ٹیبل کے ٹاپ ٹین ممالک میں بھی یہی ممالک شامل ہیں۔

 دنیا میں سب سے طاقتور ترین معاشی گروپ جی سیون ممالک ہیں جن میں امریکہ، کینیڈا، فرانس،جرمنی، اٹلی،برطانیہ اور جاپان شامل ہیں۔ ان میں سے چھ ممالک اولمپکس میڈل پر ٹاپ ٹین میں ہیں جبکہ کینیڈا بھی سات سونے کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 24تمغے جیت کر 11ویں نمبر پر ہے۔ جس طرح جی سیون ممالک دنیا کی آبادی کا دس فیصد ہیں اور پوری دنیا کے جی ڈی پی کا چالیس فیصد حصہ ان کے پاس ہے اس طرح اولمپکس ٹیبل پر بھی ان کی حکمرانی ہیں ان تمام ساتوں ممالک کے تمغے باقی ممالک کے مجموعی تمغوں سے زیادہ ہیں۔ اس طرح دنیا کا کوئی بھی بڑا گروپ یا ممالک کی تنظیم اٹھا کہ دیکھ لیں چاہے وہ جی ٹوینٹی ہو ہو یا جی سیون یا نیٹو کا اتحاد ہو یا اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے مستقل اراکین جو ممالک ہمیں وہاں قائدانہ کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں وہی ممالک اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے کی دوڑ میں بھی آگے ہیں اور باقی سب ان کی تقلید کر رہے ہیں۔ اگر ہم مسلم ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو اسلامی ممالک میں سے ترکی ہی کی کارکردگی اولمپکس میں کسی حد تک قابل ذکر ہے ترکی دو سونے کے تمغوں کے ساتھ تیرہ میڈل حاصل کر کے مجموعی تمغوں کی دوڑ میں 35ویں نمبر پر آیا ہے۔

 ہمسائیہ ملک ایران نے بھی  تین سونے کے تمغوں جیت کر21ویں پوزیشن حاصل کی ہے اور جنگ زدہ ملک شام بھی ایک کانسی کا تمغہ جیت کر فہرست میں سب سے آخر میں موجود ہے۔ یعنی کھیلوں میں بھی وہی ممالک آگے ہیں جو دنیا بھر میں معیشت اور سیاست اور طاقت میں سب سے آگے ہیں۔امریکہ اگر کو سپر پاور کا درجہ حاصل ہے تو چین ابھرتی ہوئی معاشی سپر پاور ہے اور دونوں ممالک تمغوں میں بھی پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ برطانیہ، روس، فرانس، اٹلی، جاپان،،آسٹریلیا، جرمنی اور ہالینڈ وہ ممالک ہیں جو دنیا میں خوشحال تصور کئے جاتے ہیں جہاں جانے کیلئے پاکستانی لوگ ڈنکی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔اولمپک کا میڈل ٹیبل بھی ان کی برتری کی کہانی سنا رہا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ ممالک اگر معیشت اور سیاست میں آگے ہیں تو ان کی برتری تسلیم کر لی جائے او رہماری فیڈریشن بس ہاتھ پر ہاتھ دھری بیٹھی رہیں (ویسے جو حال پچھلے بیس سالوں میں کھیلوں کا ہوا ہے لگتا ہے یہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں بلکہ تکیہ لگائے سو رہے ہیں)۔

 ہاکی کا کھیل جس میں پاکستان نے سب سے زیادہ میڈل حاصل کئے ہیں بد قسمتی سے پچھلے دو اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کوالیفائی ہی نہیں کر سکی۔ اسی طرح ایسے کھیل جو انفرادی توجہ کے طالب ہیں جن میں پاکستان اگر تھوڑی سی زیادہ محنت کرے تو تمغے جیت سکتا ہے جیسے ویٹ لفٹنگ، کشتی، باکسنگ، جویلین تھر اور ہیمر تھرو ایسے کھیل ہیں جو زیادہ تر اتھلیٹ اپنے بل بوتے پر ہی کھیل رہے ہیں اور انہیں فیڈریشن کی حمایت اور مدد نہ حاصل ہونے کے برابر ہے۔

ٹوکیو اولمپکس سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ انفرادی کھیلوں پر توجہ دی جائے تو ہمارے کھلاڑی اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔بھارت کے نیرج چوپڑا کو عالمی معیار کی سہولتیں میسر تھیں اور ان کیلئے غیر ملکی کوچ اور کڑوڑوں کے فنڈز مہیا کئے گئے اور انہوں نے اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا جبکہ ان کے مقابلے میں ارشد ندیم گاؤں کی کچی پکی زمین پر کھیلتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے مقابلوں میں پہنچے اور قابل ذکر کارکردگی دکھائی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ اور جو کھلاڑی سفارشی کوٹے پر گئے وہ اپنی ہیٹس میں آخری نمبر پر آئے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ ہمارے ہاں اولمپکس سلیکشن کا معیارکس حد تک گر چکا ہے۔بیس سال سے ایک ہی شخص فیڈریشن کو سنبھال رہا ہے اگر نتائج برآمد نہیں ہو رہے تو انہیں سائیڈ لائن کرنے میں کیا امر مانع ہے یا وہ خود تھوڑی شرم و حیا کریں اور فیڈریشن کا پیچھا چھوڑ دیں۔ نیرج چوپڑا اگر تمغہ جیت سکتا ہے تو پاکستانی کھلاڑی بھی یہ کر سکتے ہیں صرف انہیں معاشی طور پر آزادی اور سہولتیں مہیا کرنا ہوں گی۔ ٹیم گیمز کی بجائے اگر انفرادی کھیلوں اور کھلاڑیوں پر پیسہ لگایا جائے تو اگلے اولمپکس میں پاکستان کا نام بھی میڈل ٹیبل پر آ سکتا ہے۔ پاکستانی قوم تو صرف یہ چاہتی ہے چلو جب اولمپکس مقابلے ہوں تو مسلم ممالک اور ایشیا میں ہی پاکستان اپنی کارکردگی بہتر کر لے نہ میڈل کے ڈھیر لگائے صرف دو چار میڈل ہی جیت لے تا کہ میڈل لسٹ میں ہم پاکستان کا نام دیکھ کر ہی خوش ہو جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ نے افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔
 امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کا ماحول قائم کر دیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کوپابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے،2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ملک میں انتشار اور بد امنی کی صورتحال برپا کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر نامزد

ہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، آئی سی سی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ کہا کہ “میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر بننے پر خوش ہوں، ویسٹ انڈیز (کیریبین) جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم سے ہوگا جو 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  پائیدار دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 
پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں، بلوم نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll