کیلیفورنیا: دنیا میں سب سے زیادہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو منفرد سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس کی بدولت اب دوسروں کی جانب سے موصول ہونے والی تصاویر صارفین کی موبائل میموری نہیں گھیریں گی ۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو دوستوں اور گروپ میں موصول ہونے والی تصاویر کے حوالے سے شکایت تھیں کہ وہ موبائل فون کی میموری کو کم کرتی ہیں۔جس پر واٹس ایپ نےصارفین کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سسٹم متعارف کرایا تھا جس کے تحت انہیں کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے خصوصی اجازت دینا ہوتی تھی۔
واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائے گی۔
اطلاعات ہیں کہ کمپنی اس فیچر کو ’ سیلف ڈسٹرکٹنگ‘ کا نام دے گی جس کے تحت صارف موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیو کا خود انتخاب کرے گا اور پھر یہ ایک بار دیکھنے کے بعد ختم ہوجائیں گی۔
اس نئے فیچر کو سیلف ڈسٹرکٹنگ کا نام دیا گیا ہےجس کی بدولت تصاویر گیلری میں ایکسپورٹ نہیں ہوں گی اور ایک بار ونڈو بند کرنے کے بعد یہ خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔
ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹ پر اس فیچر کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 16 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 2 گھنٹے قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 2 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 14 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 4 منٹ قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 14 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل