Advertisement
علاقائی

لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور: ملزمان نے جس پسٹل سے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے گر پڑا تھا،پولیس کے مطابق پسٹل کس نام پر رجسٹرڈ ہے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 2nd 2022, 12:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات میں اہم  پیش رفت

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ملزمان نے جس پسٹل سے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے گر پڑا تھا، ملزمان کے فرار کے دوارن کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی پسٹل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  پسٹل کس نام پر رجسٹرڈ ہے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے۔  مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سے گر گیا تھا اور یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے مار رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی سے دشمنی نہیں ہمیشہ اکیلا ہی رہتا ہوں۔ مجھ پر کس نے حملہ کیا ابھی تک معلوم نہیں۔ بہر حال میرا آپریشن ہوگیا اور گولی نکال دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیلا گھومنے والا بندہ ہوں میرے خلاف کوئی سازش ہو گی۔ ن لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بلال یاسین کو میؤ اسپتال میں سرجری کے بعد سرجیکل ٹاور کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلال یاسین کو پیٹ میں لگنے والی گولی نے کسی حصہ کو متاثر نہیں کیا۔

Advertisement
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

  • 25 minutes ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 5 minutes ago
پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل 

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل 

  • a day ago
خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری

  • a day ago
اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی

  • a day ago
لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور

  • 2 hours ago
پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ

  • a day ago
ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام 

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام 

  • a day ago
ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی

  • a day ago
وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی

  • a day ago
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • 2 hours ago
Advertisement