Advertisement
پاکستان

‘ملک کی تاریخ میں ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ جیسے پراجیکٹ کی مثال ملنا مشکل ہے’

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ جیسے پراجیکٹ کی مثال ملنا مشکل ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 2nd 2022, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
‘ملک کی تاریخ میں ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ جیسے پراجیکٹ کی مثال ملنا مشکل ہے’

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی منصفانہ فراہمی پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں اولین ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے-

عثمان بزدار نے کہا کہ مفت علاج معالجے کی سہولت کا عہد پوراکررہے ہیں، حکومت پنجاب یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے 400ارب روپے فراہم کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجراء سے نہ صرف سرکاری ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا بلکہ پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر کی گروتھ بھی یقینی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کا ڈیرہ غازی خان، ساہیوال او رلاہور ڈویژن میں آغاز ہوچکا ہے جبکہ 20جنوری کو راولپنڈی ڈویژن،9فروری کو فیصل آباد ڈویژن اور 22فروری کو ملتان ڈویژن میں نیا پا کستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ بہت بڑا پراجیکٹ ہے،  عوام کی سہولت اوررسائی کیلئے یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت بیڈز کی تعداد10ہزار سے بڑھا کر30ہزار اورپینل پر موجودسرکاری اورنجی ہسپتالوں کی تعداد43 سے بڑھا کر150کردی گئی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ کے ذریعے کینسرسمیت مہلک بیماریوں کا علاج ہوسکے گا، امراض قلب، ہیپاٹائٹس، امراض جگر، ٹی بی، ایڈز، ایمرجنسی، فریکچر کی صورت میں صوبہ بھر کے معیاری نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کرایا جاسکے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مارچ تک 3کروڑ خاندان اور ساڑھے گیارہ کروڑ افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈر اوراس کی فیملی کیلئے سالانہ 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 20 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 17 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 12 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement