’رواں سال مؤثر حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی‘
فیصل آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سےدیگرملکوں کی طرح پاکستان بھی متاثر ہوا۔


وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہیلتھ انشورنش سکیم متعارف کرائی ، پنجاب میں لاہورڈویژن سے ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، 9 فروری سے فیصل آباد کے شہریوں کو بھی ہیلتھ کارڈ فراہم کردیئے جائینگے، ہیلتھ کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرایاجاسکتا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ حکومت گھروں کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کررہی ہے، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے 120 ارب روپے کا احساس راشن پروگرام متعارف کرایا، احساس راشن پروگرام کے تحت اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگی۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت داسو اور بھاشا سمیت ملک میں 10 نئے ڈیم تعمیر کررہی ہے، نئے ڈیموں کی تعمیر سے سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی کا اضافہ ہوگا، چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں تعمیر وترقی کا جال بچھے ، پنجاب حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں پر 740 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی نہیں بلکہ ملک اور قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سےدیگرملکوں کی طرح پاکستان بھی متاثر ہوا، رواں سال مؤثر حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 7 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل








