Advertisement
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین ہوشیار،آپکا بینک اکاؤنٹ خالی ہو سکتا ہے

واٹس ایپ پر کئے جانیوالا تازہ ترین فراڈ منظر عام پر آگیا،  اس فراڈ کو ''ریڈف ڈاٹ کام'' کا نام دیا گیا ہے اور اس سے سوشل میڈیا صارفین کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرکے انہیں لوٹا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 3 2022، 10:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
واٹس ایپ  صارفین ہوشیار،آپکا بینک اکاؤنٹ خالی ہو سکتا ہے

 رپورٹ کے مطابق فراڈیئے اس وائرس  کے ذریعے صارفین کے پرسنل کمپیوٹر کی ونڈوز ، آئی او ایس اور اینڈرائڈ فونز پر وٹس ایپ تک رسائی حاصل کرکے ان کی ذاتی معلومات، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاؤنٹس کی انفارمیشن حاصل کرلیتے ہیں۔ 

واٹس ایپ پیغام میں صارفین کو سال نو کی مبارکباد کے ساتھ انہیں پرکشش اور قیمتی تحائف مفت دینے کا لالچ دیا جاتا ہے اور جب پیغام میں دئیے گئے لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو ایک نیا صفحہ کھلتا ہے جس پر صارفین کو سروے  کی غرض سے پر کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ جب صارف اس فارم کو مکمل طور پر کرلیتا ہے تواب اس سے اس کی ذاتی معلومات جیسے کہ نام، والدین کے نام، تاریخ پیدائش، ذاتی رہائش کا پتہ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیل اور دیگر حاصل کی جا تی ہیں۔

جونہی صارف اپنی ذاتی معلومات شیئر کرچکا ہوتا ہے تو فراڈئیے فوری طور پر حرکت میں آجاتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے نہ صرف آپ کی ڈیوائس پر غیر ضروری اور نقصان دہ ایپلی کیشن انسٹال کردی جاتی ہیں بلکہ آپ کو پتہ چلنے سے پہلے ہی آپ کا بینک اکاؤنٹ بھی خالی ہوچکا ہوتا ہے۔

اس لئے  ''ریڈف ڈاٹ کام'' کی طرف سے موصول ہونے والی کوئی بھی پیغام یا لنک کسی صورت نہ کھولا جائے اور اسے ''سپام'' تصور کرتے ہوئے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا جائے۔ 

Advertisement
جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

  • ایک گھنٹہ قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر

میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر

  • 5 گھنٹے قبل
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے

  • 4 گھنٹے قبل
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

  • 16 گھنٹے قبل
مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5  ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5  ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی

  • 3 گھنٹے قبل
قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

  • 6 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل  جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement