یاد رہے ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، لیکن اب مسک دنیا کی امیر ترین فہرست میں بھی اپنی جگہ مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔


دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے، ٹیسلا کی شئیرز سکائی راکٹ کی طرح پرواز کر رہے ہیں، جس کے بعد چیف ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے حصص، پیر کو 13.5 فیصد بڑھ کر 1,199.78 ڈالر ہو گئے، جس کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 30 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان بلوم برگ انڈیکس میں ان کی دولت 304 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔
جبکہ کئی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوس، 196 بلین ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک سے کہیں پیچھے رہ چکے ہیں۔
یاد رہے ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، لیکن اب مسک دنیا کی امیر ترین فہرست میں بھی اپنی جگہ مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔
امریکی کار کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ نئی گاڑیاں اپنے صارفین تک پہنچائیں۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ بنتی ہے۔
ٹیسلا نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ گاڑیوں کی ڈلیوری میں ہر سال 50 فیصد اضافہ کریں گے، تاہم گزشتہ برس حاصل کردہ نتائج اس سالانہ ہدف سے کہیں زیادہ تھے۔ گزشتہ برس کی صرف چوتھی سہ ماہی میں ہی ٹیسلا نے تین لاکھ آٹھ ہزار چھ سو کاریں فروخت کی تھیں۔
ٹیسلا کو اکتوبر میں سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب اسے کار رینٹل کمپنی ہیرٹز نے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کا آرڈر دیا، جس کی سپلائی اس سال مکمل ہو جائے گی۔ یہ اعلان اس کار کمپنی کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کمپنیوں کے کلب میں لے آیا تھا۔

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 17 hours ago

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- an hour ago

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- an hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- an hour ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 20 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 15 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 18 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 18 hours ago

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 16 minutes ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 20 hours ago









