اسلام آباد : قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز ، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کر لے گی، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا ، 178 اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کااظہار کیا ۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہونے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی اور ہماری یہ ٹیم مضبوط ہوتی جائے گی کیونکہ اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ میں تمہارے ایمان کو بار بار آزماؤں گا۔ جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہوجاتے ہیں، بڑے انسان بننے کے لیے مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کوئی جماعت بھی جب مضبوط ہوتی ہے جب وہ مشکل وقت سے گزرتی ہے اور آج میں اپنی جماعت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ اس مشکل وقت سے نکلے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں کبھی یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کیوں بنا تھا کیونکہ جب قوم اپنے نظریہ سے پیچھے ہٹتی ہے تو وہ مرجاتی ہے۔ہماری قیادت کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک بہت بڑا عظیم خواب تھا، پاکستان کا خواب دیکھنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم نے دنیا کو مثال دینی تھی کہ اصل میں ایک اسلامی ریاست کیا ہوتی ہے اور اس کی بنیاد مدینہ کی ریاست پر تھی جو دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اورزرداری ارب پتی بن جائیں۔ اچھا لگا کہ آپ سب کو سینیٹ الیکشن کے نتائج پردل سے تکلیف ہوئی۔ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پر مجھے شرمندگی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ بڑا اچھا الیکشن ہوا، اس سے مجھے اور صدمہ ہوا۔ اگر یہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے، ایک مہینے سے پتا تھا سینیٹ الیکشن کیلیے پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرداری دنیا بھر میں 10 پرسنٹ سے مشہو رہے، اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کو اخلاقی تباہ کیا، چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کو اخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈر شپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پر بھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے، این آر او لے کر دونوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا، سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، نواز شریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کر لے گی. ڈاکو نواز شریف نے 30 سال ملک کو لوٹا اور بھاگ گیا، یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ن لیگ کے دور میں آئے، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سینیٹ کے انتخابات کے دوران اسلام آباد کی نشست پر حکومتی رکن کی شکست کے بعد کیا ۔ بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں میں قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی عددی اکثریت کے باوجود متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 7 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 9 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 10 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 6 گھنٹے قبل