اسلام آباد : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہاں پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں ،پی ڈی ایم نے ایک سیٹ جیت کر ثابت کردیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ، سیاست بھی ایک آرٹ ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے ۔ایک سینیٹ کی سیٹ نے پورے نظام کو بے نقاب کردیا ، تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہاہے ، غیر سیاسی سپورٹ سےسارے دروازے بند ہوتے جارہے ہیں ،عوام نے آج دیکھ لیا کہ کون جیتا اور کون ہارا ۔ نوازشریف اور بے نظیر بھٹو نے چارٹرآف ڈیموکریسی کیا ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب تو صدر نے بھی مان لیا کہ وزیراعظم اپنی پارلیمانی اکثریت کھوبیٹھے ہیں ،پارٹی جلوس بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت حاصل نہیں کرسکتے ۔آپ کو نہ پارلیمان میں سپورٹ حاصل ہے نہ عوام میں ۔ سیاسی انتقام کانیا طریقہ ڈالا گیا ہے اور کب کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرےگی ۔ نواز، زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن پلان بناتے ہیں تو کٹھ پتلی حکومت فارغ ہوتے ہیں ، عمران خان عوام میں اعتماد کھو بیٹھے ہیں ۔ خان صاحب کی حکومت جوروایت اپنارہی ہے اس سے سارے نظام کو خطرہ ہے ۔ہم سیاست عوام کیلئےکرتے ہیں ۔ لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر جو بھی ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 7 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 گھنٹے قبل








