Advertisement

شیر کو بلی کے بچے کی طرح اٹھاکر گھومنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں شیر کے گھومنے کی اطلاعات ملنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 5th 2022, 5:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیر کو بلی کے بچے کی طرح اٹھاکر گھومنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

کویت میں شیر کو بلی کے بچے کی طرح گود میں اٹھاکر سڑکوں پر گھومنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یوں تو شیر جیسے خونخوار جانور کو دیکھ کر ہی لوگوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں اور پھر یہ جانور سڑکوں پر عوام کے درمیان آجائے تو ہر کوئی ادھر ادھر بھاگنے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیر اور تیندوے کی ویڈیوز کی بھرمار رہتی ہے ، کچھ دن پہلے شیرنی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے سیاحوں کی موجودگی میں کتے پر حملہ کرکے سب پر خوف طاری کردیا تھا۔ بھارت میں تو شیر اور تیندوے کی ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار کویتی خاتون کے چرچے ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں شیر کے گھومنے کی اطلاعات ملنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

خونخوار شیر سڑک پر یہاں وہاں گھومتا رہا اور اس دوران لوگ چھپ چھپ کر اس کی ویڈیوز بناتے رہے۔ دارصل یہ ایک خاتون کا پالتو شیر تھا جو گھر سے بھاگ نکلا تھا۔

کچھ ہی دیر بعد شیر کی مالکن نے اس کا پیچھا کیا اور اسے گود میں اٹھاکر ساتھ لے گئی لیکن اس دوران وہاں موجود لوگوں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

View this post on Instagram
 
A post shared by العربية Al Arabiya (@alarabiya)

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کویتی لڑکی بلی کے بچے کی طرح شیر کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے چل رہی ہے اور اس دوران شیر اپنی جان بچانے کے لیے بھرپور مزاحمت کررہا ہے کہ کسی طرح لڑکی کے چنگل سے آزاد ہوجائے لیکن لڑکی نے بھی اسے اچھی طرح قابو کررکھا ہے۔

بعد ازاں رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ سڑک پر گھومنے والے شیر کو محکمہ ماحولیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 13 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 19 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 16 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 18 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 16 hours ago
Advertisement