لاہور: سیشن عدالت میں گلوکار اور اداکارہ علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دخواست پر سماعت ہوئی جس میں اداکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلا نے جرح کی۔اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی،جس میں اداکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلا نے جرح کی۔عدالت میں موجود اداکارہ عفت عمر کا کہناتھا کہ انہیں یقین ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے۔گلوکار علی ظفرکے وکیل کا کہناتھا کہ اگر آج ثابت ہوجاتا ہے علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے تو دونوں بچوں پر کیا اثر پڑے گا؟ عفت عمر نے جواب دیا کہ دونوں کے بچوں پر برے اثرات پڑ یں گے۔
علی ظفر کےوکیل نے استفسار کیا کہ دونوں کے بچوں پر کیا برا اثر پڑے گا؟ عفت عمر نے کہا کہ جس کے بارے میں جھوٹ بولا گیا ہے اس کے بچوں کو افسوس ہوگا ۔وکیل کا کہناتھا کہ علی ظفر کے بچوں پر کیا اثر پڑے گا؟اداکارہ نے کہا کہ علی ظفر کے بچے vindicated ہوں گے ۔وکیل نے سوال جاری رکھتے مزید پوچھا کہ علی ظفر کے بچے جب سکول جائیں گے تو ان کو کیسا محسوس ہوگا؟جواب میں عفت عمر کا کہناتھا کہ علی ظفر کے بچوں کو شرمندگی ہوگی ۔وکیل نے کہا کہ آپ کو علم ہے ایک کالج کے پروفیسر پر ہراساں کرنے کا الزام لگا؟
اداکارہ نے کہا جی مجھے علم ہے، وکیل نے بات جاری رکھتے کہا کہ اسی پروفیسر نے الزامات پر خودکشی کرلی تھی۔پروفیسر کی موت کے بعد انکوئری کمیٹی نے خاتون کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔ عفت عمر نے عدالت میں وکیل کی بات پر جواب دیا کہ مجھے انکوائری رپورٹ کے بارے میں علم نہیں ہے ۔وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے علی ظفر کے والد آپکے ٹیچر ہیں؟ بالکل علی ظفر کے والد میرے استاد ہیں ہمارے فیملی ٹرم ہیں، عفت عمر نے جواب میں کہا۔
گلوکار علی ظفر کے وکیل نے مزید پوچھا کہ کیا علی ظفر کی شادی پر آپ کو دعوت نامہ دیا گیا تھا؟کیا علی ظفر کی شادی پر آپ ذہنی طور پر پریشان تھی؟کیا علی ظفر آپکو ملنے گھر آتا تھا ؟وکیل کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ مجھے علی ظفر کی شادی پر دعوت نامہ دیا گیا تھا، شادی پر میں بالکل پریشان نہیں تھی اور ہماری عمروں میں کافی فرق ہے، عفت عمر نے عدالت کو بتایا کہ علی ظفر سے ملتے وقت علی کے والد موجود ہوتے تھے۔
علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے پوچھا کہ کیا آپ کو یقین ہے علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ جی مجھے یقین ہے علی ظفر نے ہراساں کیا ہے۔

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 3 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 3 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 27 منٹ قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل