بلوچستان شدید بارشیں : گزشتہ 96 گھنٹوں سے پاکستان آرمی، نیوی کا ریسکیو ،ریلیف آپریشن جاری
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی شدید بارشوں کی زد میں آنے کے بعد گزشتہ 96 گھنٹوں سے پاکستان آرمی، نیوی اور ایف سی کے دستے ضلع گوادر میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطا بق بلوچستان کی ساحلی پٹی شدید بارشوں کی زد میں آنے کے بعد گزشتہ 96 گھنٹوں سے پاکستان آرمی، نیوی اور ایف سی کے دستے ضلع گوادر میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، کولنچ، سردشت اور سن اسٹار وادیوں کے الگ تھلگ دیہاتوں میں خصوصی امدادی سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں، گوادر اولڈ ٹاؤن بھی پانی نکالنے کے آپریشن کا مرکز رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی، ایف سی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے طبی کیمپ قائم کیے ہیں اور سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا ہے،پی ڈی ایم اے نے دور دراز علاقوں میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خیمے، کمبل اور راشن فراہم کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پھنسے ہوئے خاندانوں تک پہنچنے اور دور دراز کے علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے نقصان کا تخمینہ بھی جاری ہے، پسنی کی آبادی کی مدد کے لیے راشن / کپڑوں سے لدی پی اے ایف سی 130 طیارہ بھی روانہ کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- a day ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 17 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- a day ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 17 hours ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago

