Advertisement
پاکستان

مری : گاڑیوں میں پھنسے 19 افراد جاں بحق ہو گئے: شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسے ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں اب تک  16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 8th 2022, 5:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مری  :  گاڑیوں میں پھنسے 19 افراد جاں بحق ہو گئے:  شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مری کی صورتِ حال کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 سے بیس سال میں پہلی دفعہ اتنی بڑی تعداد میں سیاح مری میں گئے اسی  وجہ سے ایک بہت بڑا بحران پیدا ہوا ۔ اب تک گاڑیوں میں ٹٹھر کر 16 سے 19 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں  تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ نہیں ہے ۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں مری کے بند ہونے والے راستے کھولنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ، اس وقت مری میں کمشنر ،ڈی سی ،سی پی او اور تمام ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پاک فوج اور رینجرز کو مدد کے لئے طلب کیا گیا ہے، پاک فوج کی 5 پلاٹونز کو طلب کیا گیا ہے ۔ چار گاڑیوں پر برف گری جس کے اندر موجود لوگوں کی ہلاکت ہوئی مگر حالات پر پوری نظر ہے۔ 

وزیرِ داخلہ  نے کہا کہ  مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، سیاحوں کی بہت بڑی تعداد اب بھی مری میں موجود ہے ۔ پہلےگاڑیاں اور اب پیدل جانے والوں کو بھی روک دیا گیا ہے، صرف کپڑے اور کھانا لیجانے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ مری کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگ سیاحوں کو خوراک اور کمبل فراہم کریں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دو چار گھنٹوں میں گاڑیوں کا رش کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، شام 5 سے 6 بجے تک حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ 

دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ برائے مہربانی برفباری کے دوران مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر نہ کریں، سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد اور شدید برفباری کی وجہ سے مری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ 

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی انتظامیہ مری ایکسپریس وے سے برف کو ہٹانے میں مصروف ہیں، موٹروے پولیس  کے مطابق ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ تمام ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں، عوام سے اپیل ہے کہ سفر سے پہلے 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ 

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 4 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 6 hours ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 4 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • an hour ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 6 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 6 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
Advertisement