جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 ملتوی ، پی سی بی کا تحقیقات کیلئےآزاد انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 ملتوی ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے تحقیقات کے لیے آزاد انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 ملتوی ، پی سی بی کا تحقیقات کیلئےآزاد انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ
پی ایس ایل 6 ملتوی ، پی سی بی کا تحقیقات کیلئےآزاد انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے لیے آزادی انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ  کرلیا۔آزاد انکوائری کمیشن تحقیقات مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کروائے گا۔انکوائری کمیشن کو پی ایس ایل میں کورونا وائرس داخل ہونے کی وجوہات سامنے لانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

جی این این کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے نام پی سی بی گورننگ بورڈ کو بھجوا دیے گئے، کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔آزاد انکوائری کمیشن کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔کمیشن میں میڈیکل ایکسپرٹ اور کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی اپنا استعفی بھجوا چکے ہیں۔

پاکستان

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے شکایات کے انبار

شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے  شکایات کے انبار

وفاقی وزیر داخلہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں شہریوں نے شکایات کا انبار لگا دیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

 شہریوں کی شکایات کی کہ  تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،اس دوران نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کی غزہ مخالف پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مستعفی

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   کی غزہ  مخالف پالیسی  پر   امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان  مستعفی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ پالیسی کے تنازع پر استعفیٰ دے دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر واشنگٹن کے موقف سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ذمہ دارے سے   استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فلسطینیوں اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج میں تیسرا استعفیٰ ہے۔


ریرت دبئی ریجنل میڈیا ہب کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں، تقریباً دو دہائیوں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تھی، سیاسی اور انسانی حقوق کے افسر کے طور پر شروع ہوئے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں ۔ 


ایک پریس بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کے اندر حکومتی پالیسیوں پر اختلافی خیالات کا اظہار کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

یہ استعفیٰ بیورو آف ہیومن رائٹس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حالیہ استسنا کے بعد دیا گیا ہے، جس میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت پر اندرونی اختلاف کو اجاگر کیا گیا ہے۔


امریکہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس کے موقف پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اندر گہرے اختلافات کی عکاسی کرتے ہوئے اندرونی بات چیت کے ساتھ جنگ ​​بندی کی کالیں کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر  پولنگ  کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll