راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو صرف شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اورگلیات جانے کےلیے پابندی مزید 24 گھنٹے برقراررہے گی، مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو صرف شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، سیاحوں کے لیے مری اور گلیات جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرلیا جائیگا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کوسانحہ مری کی ابتدائی تحقیقاتی رپور ٹ پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مری اور گرد ونواح میں سڑکوں کی دو سالوں سے مرمت نہیں کی گئی، خارجی راستے سے برف ہٹانے کیلئے ہائی وے کی مشینری موجود نہ تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی نہ ہونے کےباعث سیاحوں نے ہوٹلوں کو چھوڑ گاڑیوں میں بیٹھنے کو ترجیح دی، مری میں ایسا کوئی پارکنگ پلازہ موجود نہیں جہاں گاڑیاں پارک کی جا سکتیں، 7 جنوری کو 16 گھنٹے میں چار فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7 جنوری تک 1 لاکھ 62 ہزار گاڑی مری داخل ہوئیں ، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی ، 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں ۔
رپور ٹ کے مطابق 4 سے 5 گاڑیوں میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے لوگ جاں بحق ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے پر برہمی کا اظہا ر کیا، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے اوور چار جنگ پر بھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 15 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 20 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 15 hours ago



