نئی دہلی: بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کررکھی ہیں۔


بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندی میں لکھا کہ ایک مخصوص مذہب کی خواتین کو نشانہ بنانے والے”بلی بائی“ ایپ کیس کے ملزمان کی عمر دیکھتے ہوئے پورا ملک حیران ہے کہ اتنی نفرت کہاں سے آرہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلی بائی ایپ کیس کے ملزم کی کم عمری کو دیکھ کر پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ اتنی نفرت کہاں سے آتی ہے۔
راہول گاندھی نے کہا ہےکہ دراصل بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں اور ٹیک فوگ ان میں سے ایک ہے۔
انہوں نے ایک رپورٹ کو ٹیگ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیک فوگ بی جے پی کی معاون ایپ ہے جس نے سائبر آرمی کو نفرت پھیلانے اور سوشل میڈیا پرٹرینڈز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی طاقت دی ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ کانگریس پہلے ہی اس ایپ کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کر چکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ سے مداخلت کا مطالبہ کرچکی ہے۔ ’بلّی بائی‘ کیس میں سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر کو ’نیلامی‘ کے لیے ’بلّی بائی‘ نامی ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل




