پی پی وفد کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں آمد، مذاکرات کیلئےکمیٹیوں کا اعلان
کراچی:سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی قیادت میں پہنچا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات نے جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی اور کہا کہ مل بیٹھ کرمعاملات کو جلد از جلد حل کرتے ہیں۔
ملاقات کے بعد جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے مذاکرات کے لیے اپنی اپنی کمیٹیوں کااعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضٰی وہاب، تاج حیدر اور وقار مہدی شامل ہوں گے جب کہ جماعت اسلامی کی کمیٹی میں حافظ نعیم سمیت مسلم پرویز، عبدالرشید اور سیف الدین شامل ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں دس راتوں سے بیٹھیں ہیں،طویل جدوجہد کر رہے ہیں، ہم شہر میں رہنے والوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ اور ان کی ٹیم نے کچھ چیزیں ٹھیک کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے، پیپلزپارٹی وفد نے دھرنا مؤخرکرنے کی درخواست کی ہے، جب تک عملی اقدامات ہوتے نظر نہیں آئیں گے ہم یہیں رہیں گے، سندھ حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کریں گے۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل






