اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ،کیسز بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ شہری ویکسین لگوائیں اورماسک پہنیں ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی ( نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ) اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، مجھے فخر ہے این سی او سی کے ساتھ کام کا موقع ملا۔
اسد عمر نے این سی اوسی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنیوالی ٹیم زبردست ہے، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا ہے ، عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں اور 30 سال سے زائد عمرکے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 972ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 5ہزار 707 ہوگئی ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح3.66 فیصد رہی ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 45 ہزار002 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے617مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 منٹ قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل





