اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہونگے : شبلی فراز
اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کاکہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے، ای وی ایم سے انتخابات شفاف اور غیر متنازعہ ہونگے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی ہوچکی ، ای وی ایم کے معاملات اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور اب عملدرآمد کی طرف جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ضروریات اور آمادگی سے آگاہ کیا ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو ٹیسٹ اور ٹریننگ کی سہولت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں نتائج تاخیر سے آئے، کچھ جگہوں پر ضائع ہونیوالے ووٹوں کی تعداد جیت کے مارجن سے کم تھی ۔ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن میں ووٹ ضائع نہیں ہوگا، ای وی ایم سے الیکشن شفاف اور غیر متنازعہ ہوں گے۔
شبلی فرازنے مزید کہا کہ پولنگ ختم ہونے کیساتھ ہی نتائج مل جائیں گے، الیکشن کمیشن کسی بھی متعلقہ ادارے سے مدد مانگ سکتا ہے، الیکشن کمیشن کیلئے مالی و انتظامی تعاون یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے مری سانحے میں جاں بحق ہونیوالوں سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 4 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- an hour ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 4 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago






