ابوجا: موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گروہ ڈاکو کے نام سے جانا جاتا ہے،اس میں مجرموں کے جدید ترین نیٹ ورک ہیں جو اس علاقے میں اکثر جانور چوری کرتے ہیں اور مقامی افراد کو تاوان کے لیے اغوا بھی کرتے ہیں۔
نائیجیریاکے شمال مغربی ریاست زمفارا میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعات گزشتہ ہفتے ہونے والے فوجی فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جس نے کچھ جرائم پیشہ گروہوں کو اپنے ٹھکانوں سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔
ڈاکوؤں کے حملے میں 10 ہزار لوگ بے گھر بھی ہو گئے ہیں، کیوں کہ حملے میں انھوں نے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ گھروں کو نذر آتش بھی کیا۔
گزشتہ ہفتے حکومت نے سرکاری طور پر ان ڈاکوؤں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
نائجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گزشتہ پیر کو گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاؤں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے تھے جن میں ان کے 2 سرغنہ بھی شامل تھے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 19 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 21 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 15 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 20 hours ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 21 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago





