سعودی عرب نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کر دی ہے جس کے لیے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔


ریاض: سعودی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
سعودی عرب نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کر دی ہے جس کے لیے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانکنا خلاف قانون ہے اور بصورت دیگر اس خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی دی جائے گی اور جرمانہ بھی ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، وبا کو پھیلنے سے روکنے، اپنی اور دوسروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ماسک کی مسلسل پابندی کریں۔
عدم استخدام الكمامة الطبية أو القماشية أو ما يغطي الأنف والفم، مخالف للإجراءات الوقائية من فيروس كورونا (كوفيد - 19). pic.twitter.com/3VZiKPtmXL
— الجوازات السعودية (@AljawazatKSA) January 10, 2022
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 3 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- ایک منٹ قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 30 منٹ قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 4 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 38 منٹ قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)



