Advertisement
پاکستان

کابینہ کا شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 11th 2022, 9:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کابینہ کا شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سانحہ مری میں 22 لوگ جان سے گئے،  گلڈنہ اور باڑیاں کے درمیان سانحہ پیش آیا، شدید برف باری کے باعث درخت سڑک پر گرے اور ٹریفک بلاک ہو گئی، ذیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل آگے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک بلاک ہونے کے باعث مشینری کا جانا مشکل تھا،  شدید برف باری کیوجہ سے ہیلی کاپٹر بھی موقع پر نہیں جا سکتے تھے،  کئی لوگ گاڑیوں میں ہیٹر لگا کر سو گئے،  ہیٹر جلانے کے باعث کاربن مونوآکسائیڈ سے لوگوں کی ہلاکت ہوئی، وزیراعظم نے سانحے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں اندرونی سیاحت کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو تیار ہونے کی ضرورت ہے، سیاحت کو کیٹر کرنے کا نظام پرانا چلا آ رہا ہے،  پی ٹی آئی نے سیاحت کو بطور شعبہ متعارف کرایا، 13 نئے سیاحتی مقامات بنائے جا رہے ہیں،  70 سالوں میں ایک بھی نیا سیاحتی مقام نہیں بنایا گیا، سیاحت کی انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے،  یاحت معاشیات کی بنیاد بن سکتی ہے۔

 فواد چودھری نے مزید کہا کہ  پنجاب حکومت نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو 7 روز میں رپورٹ دے گی،  ریسکیو میں تمام اداروں نے شاندار کردار ادا کیا،  سیاحت کے اوپر معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں،  معاون خصوصی کو سیاحت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہیڈ بنایا گیا ہے، تمام بالائی علاقوں میں اس وقت سیاحوں کا پریشر ہے،  پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت ان چیزوں کو مانیٹر کر رہی ہے، تمام اتھارٹیز کو اس وقت چکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ناران اور کاغان میں سیاحوں کے رش کے باعث وارننگ جاری کی گئی،  اتھارٹیز کو ایسسے حالات میں وارننگ کا سسٹم بنانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ   کابینہ نے شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کھلم کھلا فراڈ کر کہ باہر گئے، نواز شریف کی باہر حرکات ریاست پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،  حکومت نے 7 ارب کے شیورٹی بانڈ کی شرط رکھی تھی، شہباز شریف نے عدالت سے رجوع کیا اور ان کی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے،  اب ثابت ہو چکا ہے کہ نواز شریف کا باہر جانا ایک فراڈ تھا ،  17 ماہ سے نواز شریف نے علاج نہیں کرایا، جو رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجی گئیں ان کو پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا ہے،  واضح ہے کہ جو صحت کا ڈرامہ رچایا گیا وہ درست نہیں تھا۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement