کیپ ٹاؤن: ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم جنوبی افریقی بالرز کے سامنے بے بس ہوکر 223 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی کھلاڑی جنوبی افریقی بالرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔
India are all out for 223 ☝️
— ICC (@ICC) January 11, 2022
Lungi Ngidi snares the last wicket – Virat Kohli’s 79 the highest score of the innings.
How much will South Africa make before stumps? ?
Watch #SAvIND live on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions)#WTC23 | https://t.co/Wbb1FE1P6t pic.twitter.com/aUGrsFqMj4
ویرات کوہلی 79 اور چتیشور پجارا 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ریشابھ پانت 27، میانک اگروال 15، کے ایل راہول اور شردل ٹھاکر 12، 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اجنکیا رہانے 9، محمد شامی 7 ، روی چندرن ایشون 2 اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔امیش یادو4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4، مارکو جینسن نے 3 جبکہ ڈوین اولیور ، لنگی نگیدی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل




