آئی ایم ایف سے معاہدے ن لیگ اور پی پی نے کیے،غیرت کا درس ہمیں دے رہے ہیں: اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چارمرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سات بارپاکستان پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن آج ہمیں یہ لوگ غیرت کا درس دے رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ا سد عمر نے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تین حکومتوں میں انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ کون سا چارٹر آف اکانومی کیا، جتنا بھی شور کریں سچ چھپایا نہیں جاسکتا، کیا یہ ہمیں ٹی ٹیز سے منی لانڈرنگ کرنا سکھائیں گے؟
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آصف زرداری کو علی بابا چالیس چور کہا کرتے تھے، شہباز شریف کہتے تھے آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا، مسلم لیگ ن نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا، چیلنج کرتا ہوں انہوں نے فیٹف کے بل کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا ہےکہ 2018 میں ن لیگ نے 3800 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، ہم اس سال 6 ہزار ارب روپے ٹیکس وصول کریں گے ، کورونا کے دوران پاکستان کی معیشت میں چار فیصد اضافہ ہوا، 2021 میں اکانومی کی گروتھ 5 فیصد رہی ، 2022 میں معیشت کی گروتھ 5 فیصد سے زائد ہوگی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں 27 فیصد اضافہ ہورہا ہے، غیر ملکی مقیم پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں کسان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مکئی، گندم کی فصل ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 20 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 20 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 19 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 16 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 16 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 17 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 16 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل












