Advertisement
پاکستان

کراچی میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

کراچی : محکمۂ تعلیم سندھ کی ہدایت پر  کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 12th 2022, 3:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شر ح 20  فی صد سے تجاوز کرگئی ہے ، محکمۂ تعلیم سندھ کی ہدایت پر   12 سے 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ۔ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں۔

محکمۂ تعلیم سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے۔کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبۂ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 90 ہزار 10 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 691 ہو گئیں۔ دوسری جانب شہرقائد میں 95  فی صد نئے  اومی کرون  کےکیسز  رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے   جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 987ہوگئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار074کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9ہزار 248 ہوگئی ہے ۔ 

 ملک میں   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی  شرح4.70فیصدر رہی ۔ ملک بھر میں  چوبیس گھنٹے کے دوران  44ہزار120ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے628مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • an hour ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement