اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ، نالائق و نااہل حکومت نے پاکستان کو بدانتظامی کی جہنم بنا دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج پھر ایک نارووال ریفرنس میں پیش ہوئے، آج پتہ چلا انصاف کے نظام کی بجلی گل ہے اور جنریٹر بھی نہیں ہے، اور تاریخ دے دی گئی ہے۔ ملک کو بد انتظامی کا جہنم بنادیا گیا ہے، سانحہ مری ان کی بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مری میں سیاح ساری رات برف میں پھنسے رہے لیکن حکمران سوتے رہے اور بعض تنظیم سازی میں مصروف رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کررہےہیں اور وزیر اعظم خوشحالی کی طرف جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، لیکن وزیر خوشحال ہو رہے ہیں لیکن عوام بے روزگار ہو رہی ہے ۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تقریریں اور اپوزیشن کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں کررہے، ان کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کووڈ 19 کے ساتھ کووڈ18 کا بھی شکار ہے، اس کووڈ 18نے ملک میں رہنے والوں کا جینا حرام کیا ہے، ملک میں نااہلی اور نالائقی کا کورونا ہے، 99 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک کو پاکستان کی معاشی خودمختاری قرار دیا تھا، اسٹیٹ بینک کے قانون کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ لوگ ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنانے جارہے ہیں، عوام کو اس غلامی کے خلاف آواز اٹھانی پڑے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے تین سو ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا سونامی آئے گا اور سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان سے نکال لیں گے، ان کی نالائقی ملک اور معیشت کو ڈبو رہی ہے ۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 minutes ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago


