ریاض : سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا۔


سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن ملکوں کے شہریوں پر مملکت آنے پر پابندی نہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں، زائرین درج ذیل کارروائی کرکے عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے لئے سب سے پہلے زائر ، وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے اورمناسب پیکیج اختیار کرے۔
زائر پیکیج کی رقم ادا کرے (پیکج رہائش اور ٹرانسپورٹ) جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا۔ اس کے ساتھ زائر عمرہ ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے دفتر جا کر اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پُر کرے، نیز اپنے وطن سے ارضِ مقدس روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ کا بھی تعین کرے ۔
زائر کیلئے سفر سے قبل عمرہ ویزے کے اجرا کی درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں جن میں آمد و رفت کا ٹکٹ کی تصدیق اور میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرچکا ہو۔
زائر مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسین لے کر مصدقہ رپورٹ پیش کرے۔زائر عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت کا اصولی وقت حاصل کرے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمرہ زائر کو پیروی کے لیے اسپیشل نمبر دی جائے گا جسے دکھا کر وہ سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزے کی درخواست پیش کرسکے گا۔

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 5 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 8 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 8 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 5 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 5 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 10 گھنٹے قبل