پاسپورٹ کی درجہ بندی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی مانیٹرنگ اور فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔


لندن: عالمی درجہ بندی پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے پاسپورٹ کی سال 2022ء کی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ والے ممالک قرار پائے جبکہ درجہ بندی میں پاکستان کا 108واں نمبر رہا۔
ہینلے رینکنگ کے مطابق جاپان اور سنگا پور فہرست میں پہلے نمبر پر رہے، ان دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے 192 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔دوسرے نمبر پر جرمنی اور سنگاپور، تیسرے پر فن لینڈ، اٹلی، اسپین، لگزمبرگ، چوتھے پر آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، نیدر لینڈ سوئیڈن، پانچویں پر آئرلینڈ اور پرتگال کے پاسپورٹ رہے، جن کے حامل افراد بالترتیب 190، 189، 188، 187 ممالک بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔
اسی طرح بلیجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزلینڈ، برطانیہ اور امریکا چھٹے، آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ری پبلک، مالٹا، یونان ساتویں، پولینڈ اور ہنگری آٹھویں، لتھوانیا، سلوواکیا نویں اور ایسٹونیا، لیٹویا، سلووینیا کے پاسپورٹ دسویں نمبر پر رہے، جن کے حامل افراد بالترتیب 186، 185، 183، 182، 181 ممالک کا بغیر اجازت سفر کرسکتے ہیں۔پاسپورٹ کی رینکنگ میں شمالی کوریا 104، نیپال اور فلسطین 105، صومالیہ 106، یمن 107 ، پاکستان 108، شام 109، عراق 110 اور افغانستان کا پاسپورٹ سب سے آخری یعنی 111 ویں نمبر پر رہا۔
ہینلے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی درجہ بندی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی مانیٹرنگ اور فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 4 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)







