آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کی حکمرانی میں پاکستان کے حسن علی بھی ٹاپ ٹین میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔


دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی پیسر شاہین آفریدی کو تیسری پوزیشن سے محروم ہونا پڑا جب کیوی فاسٹ باؤلر کائیل جیمیسن نے کیریئر بیسٹ درجہ بندی کے بعد انہیں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔
کائیل جیمیسن نے 825 پوائنٹس کا سنگ میل پار کرنیوالے پانچویں کیوی باؤلر کی حیثیت سے آٹھ درجے بہتری سے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ ٹم ساؤتھی تین درجے تنزلی سے ساتویں نمبر پر براجمان ہوئے۔ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کی حکمرانی میں پاکستان کے حسن علی بھی ٹاپ ٹین میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ کے شعبے میں بنگلہ دیش کے لیٹن داس نے 17 سیڑھیاں پھلانگ کر کیریئر بیسٹ 15 ویں پوزیشن یقینی بنائی۔ جنوری 2019 کے بعد جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر ٹاپ ٹین میں واپسی کے بعد دسویں نمبر پر فائز ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم نے دو درجے بہتری سے گیارہویں اور ان کے ساتھی ڈیون کانوے نے اٹھارہ درجے پھلانگ کر 29 ویں نمبر پر قبضہ جمایا جبکہ روز ٹیلر 28 ویں نمبر کے ساتھ کھیل کو خیرباد کہہ گئے۔ آسٹریلین بیٹر عثمان خواجہ 26 ویں نمبر پر واپس آئے تام پاکستانی کپتان بابر اعظم کی آٹھویں پوزیشن بدستور قائم ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل




