جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کی چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کی چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022ء سے مؤثر ہوگی۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کے لیے سمری تیار کی۔ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کی تھی۔

 

پاکستان

گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیٹھک آج ہو گی

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیٹھک آج ہو گی

پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت کے معاملے کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا آج ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ اہم بیٹھک میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll