لاہور : پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند ہے، موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن سے بھیرہ تک اور ایم تھری فیض پور انٹرچینج درکھانہ ٹول پلازہ تک بند کردی گئی ہے۔


پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال دیے ، رپورٹس کے مطابق موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یار خان تک بند ہے۔ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔دھند کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ تک رہ گیا ۔ دھند میں حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی۔ پٹرولنگ پولیس کاکہنا ہے کہ دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹ استعمال کریں اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
دھند کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے، نجی ایئرلائنز کی دبئی، ابوظبی اور کراچی سے آنے والی پروازیں اسلام آباد بھیج دی گئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں صبح اوررات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں صبح اوررات کےاوقات میں شدیددھندپڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل




