تجارت
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ، تیل کی قیمتوں میں 4 فی صد تک اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 84.47 ڈالر فی بیرل ہے، ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 82.12 ڈالر فی بیرل ہے۔
اس حوالے سے اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی منڈیوں کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات تیارکرلیں ۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 2 تجاویز دی ہیں ، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل 5 روپے 50 پیسے مہنگا کیا جا سکتا ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں ۔
حکومت اس وقت پیٹرول پر 17 روپے 62 پیسے فی لیٹ لیوی وصول کر رہی ہےاورہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 13 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گی۔
اوگرا ذرائع کاکہنا ہے کہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔
علاقائی
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں 5624 پولنگ اسٹیشن اور 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع میں 20لاکھ 43ہزار828مرد جبکہ15لاکھ70ہزار896خواتین ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔
صوبے کے کل 6259وارڈز پر 17774 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے مرحلے میں 7میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسل،914 شہری وارڈ اور5345 دیہی وارڈوں میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیئرمین یونین کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔
مجموعی طور پر 6259وارڈ سے منتخب ہونیوالے کونسلرز ہی اپنے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور لسبیلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دونوں اضلاع کے وارڈز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 ارڈ پر بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ ضلع کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا ۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔
پاکستان
آصف زرداری، ملک ریاض کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی
ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘
اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔
اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔
گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔
اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کیلئے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔
دنیا
بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے چار روز میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ محاصرے کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، آخری اطلاع آنے تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان