جی این این سوشل

دنیا

لائیو شو کے دوران بچے کی انٹری، ویڈیو وائرل

اس لائیو شو میں اینکر بچے کی حرکات کے باوجود اپنی ذمہ داری نہیں بھولتا اور سوال جواب کا سلسلہ جاری رکھتا ہے جبکہ خاتون کو اس صورتحال پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لائیو شو کے دوران بچے کی انٹری، ویڈیو وائرل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انقرہ: ترکی میں لائیو شو کے دوران بچہ کے انٹری نے سب کو ہی ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے چینل میں لائیو شو جاری تھا کہ اس دوران بچہ اسٹوڈیو میں آ گیا اور اینکر کے سامنے رکھے ٹیبل پر چڑ کر دلچسپ شکلیں بنانے لگا۔

بچے کی والدہ جو پروگرام میں موجود تھیں اپنے بچے کی حرکتوں پر برجستہ مسکرا دیں جبکہ پروگرام میں موجود اینکر بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ خاتون اپنے بچے کو بار بار ٹیبل سے نیچے آنے کا اشارہ کرتی رہیں لیکن بچہ اپنی مستیوں میں ہی مگن رہا۔

بعد ازاں خاتون نے تمام ناظرین سے بچے کی لائیو شو میں انٹری پر معذرت کی۔ بچے کی لائیو شو میں انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کے جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اس لائیو شو میں اینکر بچے کی حرکات کے باوجود اپنی ذمہ داری نہیں بھولتا اور سوال جواب کا سلسلہ جاری رکھتا ہے جبکہ خاتون کو اس صورتحال پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

 
 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TRT World (@trtworld)

پاکستان

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول پیش کیے

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول  پیش کیے

لاہور :  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق لاہور گیریژن کے دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کورہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا ، آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن قوتیں اوران کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آرمی چیف عاصم منیرنے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا  کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

آرمی چیف نےکہا کہ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔  آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھمکیوں پرخاموش نہیں رہیں گے ، مولانا فضل الرحمن ڈٹ گئے

پشاور میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کے خلاف تحریک روکنے اور اس کے عوض پیش کش کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھمکیوں پرخاموش نہیں رہیں گے ، مولانا فضل الرحمن ڈٹ گئے

پشاور : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ مینڈیٹ عوام کے پاس ہے،دھمکیوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔
پشاور میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کے خلاف تحریک روکنے اور اس کے عوض پیش کش کی جارہی ہے۔

قبائلی علاقوں میں جب آپریشن شروع کیا گیا تو میں نے سب سے پہلے مخالفت کی تھی، اگر آپریشن کامیاب ہوا تو پھر دہشت گرد اور عوام غیر محفوظ کیوں ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اب سیکورٹی فورسز کو قبائلی علاقوں سے چلے جانا چاہیے اور آپریشن کے نام پر ہم سے مزید خیرخواہی نہ دکھائی جائے، میرا یہ گناہ ہے کہ میں نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی اور آج بھی اُسی نقطہ نظر پر قائم ہوں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جب فاٹا انضمام کا فیصلہ ہوا تو میں نے دلائل سے اسے غلط ثابت کیا، پھر مخالفت کرنے پر ایک امریکی افسر میرے گھر آیا اور اُس نے وجہ پوچھی، میرا گناہ یہ تھا کہ قبائلی انضمام کی مخالفت کی میں تمھارے آقائوں کا فیصلہ نہیں مانا، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ فاٹا کے عوام کہاں کھڑے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نائب وزیر اعظم کی قطری وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم کی قطری  وزیر مملکت برائے امور خارجہ  سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور توانائی، کان کنی اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کا جائزہ لیا۔

معزز مہمان نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں پاکستان کے لئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی جنگی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll