جی این این سوشل

دنیا

چین نے ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی

چین ایران کے حق میں بول پڑا، اس نے کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین نے ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے صوبے جیانگ زو میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی، چین ایران سے جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کے دورے پر ہیں۔

علاقائی

مریم نواز نے پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے  پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پراوینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کو پنجاب پروینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اورتحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے،ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہوگا۔انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر سپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی ۔

پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے۔تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کے زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر پولیس سٹیشن اور سپیشل فورس قائم کی جائے گی۔تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی میں یونٹ انچارج، انوسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز اور کانسٹیبل تعینات ہوں گے۔

تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کو قانون پر عملدرآمد کے علاوہ مقدمہ درج کرنے، تحقیقات اور گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ مانیٹرنگ کے لئے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی کے دفاتربھی قائم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفورسمنٹ اتھارٹیزکو6 ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز زراعت، خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو زندہ لاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب کو پتہ تھا کہ ان کیسسز میں کچھ نہیں، کتنی دیر تک ججز ان کو سنبھالیں گے،یہ کیسسز مردہ لاش ہیں،ججز پر بھی ان کیسسز کے ختم کرنے کے لئے بہت دباؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدمات ایک ایک کر کے دفن ہو جائیں گے،ہم مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا، وہ قائم ہے اور کسی مقصد کےلئے کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔وہ آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے کھڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ایوان صدر میں ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، ملک میں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔ وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll