سانحہ مری پر مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ادارے ذمہ داریوں سے بھاگنا شروع ہوگئے اور انتظامیہ کی دوسرے اداروں پر الزام لگا کر خود کو کلیئر کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


سانحہ مری پر مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ادارے ذمہ داریوں سے بھاگنا شروع ہو گئے اور انتظامیہ کی دوسرے اداروں پر الزام لگا کر خود کو کلیئر کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں غلط اطلاعات انکوائری کمیٹی کو دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے پاس برف ہٹانے کی 16 مشینیں ہیں جو سانحہ کے دوران مسلسل کام کرتی رہیں، پنجاب ہائی وے کے لوڈرز اور برف ہٹانے کی مشینیں کلڈنہ، جی پی او چوک سمیت سات مقامات پر مصروف رہیں۔
ذرائع کے مطابق گنجائش سے زیادہ ٹریفک کے داخلہ اور غلط پارکنگ سے مشینری کی نقل و حرکت میں مسائل ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک جام ہونے سے مشینیں آفت زدہ سڑکوں پر ہونے کے باوجود صحیح طور پر کام نہ کر سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو سانحہ مری پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لارنس کالج روڈ کو ون وے کرکے ٹریفک کو رواں رکھا جا سکتا تھا۔

جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
- 14 گھنٹے قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 9 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
- 14 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،فیلڈ مارشل
- 14 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل






