جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان

بلاول بھٹو کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر بھی پہنچے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کی روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری

کربلا: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری دی ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر خصوصی طور پر پہنچے تھے اور انہوں نے روضہ مبارک کے احاطے میں پودا بھی لگایا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امام ابوحنیفہ کے روضہ مبارک پر بھی حاضری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ ڈالا جبکہ اسپیکر کے حق میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے ہی اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شام 5 تک ملتوی کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

اسلام آباد: پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پی ایس او کے 7.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2023 میں پی ایس او کے 0.60 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل میں پی ایس او کے 0.58 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال مئی میں پی ایس او کے 1.22 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال مئی میں کم ہو کر 0.60 ملین ٹن ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll