جی این این سوشل

پاکستان

سانحہ مری  : تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی  رپورٹ میں اہم انکشافات

لاہور: ذرائع کے مطابق میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے طوفان کے حوالے سے  کوئی آفیشل نوٹس،یا الرٹ  جاری نہیں کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سانحہ مری  : تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی  رپورٹ میں اہم انکشافات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق   سانحہ مری   کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی  رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا  ہے کہ  میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے طوفان کے حوالے سے  کوئی آفیشل نوٹس،یا الرٹ  جاری نہیں کیا،  برف ہٹانے اور سڑکیں صاف کرنے کی مشینری پوائنٹس پر موجودنہ تھی، محکمہ ہائی وے کنٹرول کو روڈ کلئیرنس مشینری بھجوانے کے لیے وائرلیس سے متعدد پیغامات بھیجے گئے،متعدد پیغامات کے باوجود مشینری بروقت نہ بھیجی گئی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق باڑیاں روڈ پر صفائی کرنے  والی مشین روک گئی، آپریٹر نے کہا مشین خراب ہے موقع پر پہنچنے پر پتہ چلا مشین میں ڈیزل ختم تھا۔ لوئرٹوپہ،ٹھنڈا جنگل، کلڈانہ،چٹہ موڑ پر درخت اور بجلی تاریں گر گئیں، محکمہ جنگلات کے ملازمین نے درختوں کے گرنے کی اطلاع ملنےکے  بعد متعلقہ نمبرز بند کر لیے،بجلی کی تاریں گرنے سے مری کے انسپکٹر کی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی جانب سے بھی عدم تعاون کیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے دن کے وقت امدادی سرگرمیاں شروع کیں، متوقع برفباری سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نومبر دسمبر میں چار میٹنگز کی گئیں۔متوقع حالات  کے لیے دو واٹس گروپ (مری سنو فال) اور (مری سپیشل کے نام سے تشکیل دئیے گئے،  برفباری انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نومبر،دسمبر اور جنوری میں تین بار مری کے دورے کیے، سٹی پولیس آفیسر نے دسمبر اور جنوری میں مری کے دو دورے کیے،  مری میں پھنسے افراد کو 9000 راشن کے پیکٹس اور 500 کمبل فراہم کیے گئے۔

دنیا

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کسی نے بھی ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی حملوں کے جواب کی نوعیت اور وقت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے پہلے براہ راست حملے پر کیا ردعمل دیں اس سے متعلق بھی اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خدشات کے درمیان عالمی برادری ایران اور اسرائیل کو تحمل کامظاہرہ کرنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے ملٹری چیف آف سٹاف ہرزی حلوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی ایرانی حملے کا بھرپور جواب دے گا تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل میں موجودہ صورتحال ہائی الرٹ ہے تاہم حکام نے ہنگامی اقدامات میں نرمی کردی ہے، جس میں سکول سرگرمیوں کی پابندیوں کو ہٹا دیا اور بڑے اجتماعات کی پابندیوں پر بھی نرمی کردی ہے۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی نے حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

ایرانی فوج ترجمان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم جنگ کو خطے میں پھیلانا نہیں چاہتے لیکن ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔‘

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن سچاوعدہ کا نام دیا گیا ، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آمد نے واضح کردیا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  زراعت، توانائی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات ہوگی، ایس آئی ایف سی مثبت کردار ادا کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آمد نے واضح کردیا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی دورے کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں کہ سعودی وفد پاکستان آیا، سعودی وفد کے دورے سے معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سےپاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات ہورہی ہے، سعودی وفد کادورہ وزیراعظم کی کوششوں کانتیجہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدیرینہ تعلقات رہےہیں ، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب کا بھی بہت بڑاکردارہے، پانچ ارب ڈالر کی بات ہوئی تھی اس بات کو آگے بڑھایاجائےگا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  زراعت، توانائی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات ہوگی، ایس آئی ایف سی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے مزید کہا ملکی ترقی میں اب کسی چیز کی رکاوٹ نہیں ہے پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عیدالفطرکے موقع پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا

سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عیدالفطرکے موقع  پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا

عیدالفطر پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا۔

محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔

مالم جبہ میں 1لاکھ 51ہزار900، وادی کمراٹ میں 92ہزار، ناران کاغان میں 77ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے جبکہ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll