Advertisement

قومی کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل میچ، پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا

لاہور: پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  پاکستان ائیر فورس اور واپڈاکی ٹیموں  کو مشترکہ فاتح  قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 17th 2022, 1:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل میچ، پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا

تفصیلات کے مطابق 42ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج لاہور میں ہوا ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔پاکستان ائیر فورس اور واپڈاکی ٹیموں  کو مشترکہ فاتح  قرار دے دیا۔ ٹرافی چھے ماہ  پاکستان واپڈا کے پاس رہے گی اور چھے ماہ پاکستان ائیر فورس کے پاس رہےگی،اس سے پہلے  واپڈ ا کی ٹیم کو  فاتح قرار دیاگیاتھا۔

قبل ازیں  42 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ پاکستان واپڈا کے نام کی گئی تھی،  پاکستان ائیر فورس  نے  دوبارہ گراونڈ میں آنے سے انکار کیا تھا،  فائنل میچ تنازعے کا شکار ہونے کے باعث  منتظمین نے واپڈا کو  چیمپئن قرار دے دیا تھا،  واپڈا نے 47اور پاکستان ائیر فورس نے 46 پوائنٹس حاصل  کئے تھے اور  وزیر مملکت  برائے اطلاعات فرخ حبیب انعامات تقسیم کیے بغیر روانہ ہوگئے تھے۔

Advertisement