Advertisement
پاکستان

امریکا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے یہودیوں کو یرغمال بنانے والا فائرنگ میں ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولیویل میں سنیچر کی رات ایک یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے جبکہ ان لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2022, 12:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے یہودیوں کو یرغمال بنانے والا فائرنگ میں ہلاک

کولیویل پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا جنھیں بحفاظت رہا کرا لیا گیا ہے جبکہ ملزم مارا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی جائے گی تاکہ تحقیقات متاثر نہ ہوں۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ ملزم نے کسی یرغمالی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم اس کا صرف ایک ہی مطالبہ تھا۔

ایف بی آئی نے اس شخص کے مطالبات کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا تاہم یہ کہا کہ لائیو سٹریم میں سنے گئے جملوں کے علاوہ وہ اس بارے میں اس وقت کچھ نہیں بتا سکتے۔

کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو یہاں ہونے والی عبادت کو لائیو سٹریم کیا جا رہا تھا۔ اس لائیو سٹریم فیڈ میں ایک شخص کو اونچی آواز میں یہ کہتے سنا جا سکتا تھا کہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔

سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اس شخص کو امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی سنا گیا تاہم اب اس فیڈ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوج اور حکومت کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے اور قتل کی کوشش کرنے کے سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس سے قبل ٹیکساس کے گورنر کریک ایبٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔

انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دعاؤں کا جواب آ گیا۔ تمام یرغمال افراد کو زندہ اور محفوظ باہر نکال لیا گیا۔

دوسری جانب کولیویل پولیس نے بھی اپنی ٹویٹ میں یرغمالیوں کی حفاظت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ’کولیویل میں صورتحال حل ہو چکی اور تمام یرغمالی محفوظ ہیں۔ ہم تمام تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایف بی آئی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

عبادت گاہ میں کتنے افراد موجود تھے

ابتدائی طور پر کولیویل کی پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے کے بعد اس شخص کی جانب سے ایک یرغمالی کو رہا کیا گیا جو صحیح سلامت ہے۔

ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نے اسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلح ہے تاہم وہ تاحال اس کی تصدیق نہیں کر سکے۔

خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو اہلکاروں نے آغاز میں اسوسی ایٹڈ پریس کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اس وقت عبادت گاہ میں راہب سمیت کم سے کم چار افراد موجود تھے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ اس شخص کو امریکہ میں قید پاکستانی خاتون کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی سنا گیا جو اس وقت امریکہ میں 86 برس کی قید کاٹ رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری جین پساکی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کو ڈیلاس کے علاقے میں ہونے والے اس واقعے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

عبادت گاہ کے گرد موجود مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

اسرائیل کے وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کولیویل، ٹیکساس کے کانگریگیشن بیتھ اسرائیل میں یرغمال بنانے کے واقعے کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ ہم یرغمال بنائے گئے افراد اور ان کو ریسکیو کرنے والوں کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں۔

کولیویل کے محکمہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ پر ایک سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس آپریشن کر رہی ہے۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کریں گے کہ آپ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ ہم آپ کو سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر رکھیں گے۔

فیس بک پر صبح ہونے والی عبادت کی لائیو سٹریم کے دوران ایک شخص کو اونچی آواز میں بولتے سنا جا سکتا ہے۔ وہ اس دوران کہہ رہے ہیں میری بہن سے فون پر میری بات کروائیں اور میں مر جاؤں گا۔

انھیں یہ بھی کہتے سنا گیا کہ امریکہ کے ساتھ کچھ غلط ہے۔

بیری کلومپس جو سنہ 1999 میں اس عبادت گاہ کے قیام کے بعد سے اس کے اراکین میں سے ہیں، نے کہا کہ انھیں اس واقعے کے بارے میں ایک اور رکن کی جانب سے بتایا گیا اور انھوں نے فوراً لائیو سٹریم لگا لی۔

کلومپس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب کچھ دیکھنا اور سننا خاصا تکلیف دہ تھا لیکن اس بارے کچھ بھی معلوم نہ ہونا اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کو جولائی 2008 میں افغان پولیس نے کیمیائی اجزا اور ایسی تحریریں رکھنے پر گرفتار کیا تھا جن میں نیویارک پر حملے کا ذکر تھا جس میں بھاری جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر عافیہ نے کیمیائی اجزا اور نیویارک میں حملے کے بارے میں تحریروں کی برآمدگی کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر رائفل اٹھا کر فوجیوں پر گولیاں چلائیں۔ اس حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا تھا۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ عافیہ نے بدحواسی کی کیفیت میں رائفل چھینی اور فائرنگ کی۔ ان کا موقف تھا کہ عافیہ کے اس عمل کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بنتا۔

عافیہ صدیقی کو ایک امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوج اور حکومت کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے اور قتل کی کوشش کے سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement
سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت

  • 15 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

  • 4 گھنٹے قبل
برطانیہ میں  موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے  تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے

  • 4 گھنٹے قبل
اسلام آبادمیں  موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

  • 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

  • 3 گھنٹے قبل
ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی  سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے

  • 3 گھنٹے قبل
پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں  پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement