دنیا
صومالیہ کے دارالحکومت میں خود کش دھماکہ ، حکومتی ترجمان زخمی
موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں خود کش دھماکہ ، دھماکے میں حکومتی ترجمان محمد ابراہیم کو نشانہ بنایاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش دھماکا حکومتی ترجمان کےگھر کے سامنے کیا گیا، دھماکے سےحکومتی ترجمان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
BREAKING: Loud explosion heard in #Mogadishu, #Somalia. Initial reports say that Mohamed Moalimuu, the spokesperson of the #Somalia Govt and senior Media Adviser to the Prime Minister, is reportedly targeted, wounded. pic.twitter.com/FBgtYfFmrg
— Morad News (@MoradNews) January 16, 2022
خبر ایجنسی کے مطابق محمد ابراہیم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔انتظامیہ کی جانب سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ انتہاپسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،ملکی وزیراعظم نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
علاقائی
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں 5624 پولنگ اسٹیشن اور 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع میں 20لاکھ 43ہزار828مرد جبکہ15لاکھ70ہزار896خواتین ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔
صوبے کے کل 6259وارڈز پر 17774 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے مرحلے میں 7میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسل،914 شہری وارڈ اور5345 دیہی وارڈوں میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیئرمین یونین کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔
مجموعی طور پر 6259وارڈ سے منتخب ہونیوالے کونسلرز ہی اپنے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور لسبیلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دونوں اضلاع کے وارڈز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 ارڈ پر بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ ضلع کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا ۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔
پاکستان
نئے چئیرمین نیب کیلئے حکومتی اتحاد جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر متفق
اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئےجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں آپس میں اتفاق کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مابین نئے چیئرمین نیب کے نام پربا ضابطہ مشاورت ہوئی جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس نام پر اتفاق کیا ہے ۔
جسٹس (ر) مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا ۔ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد،جسٹس امیر مسلم ہانی ، قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام بھی زیر غور لائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کریں گے اور اگر کوئی رکاوٹ نہ آئی تو وہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق کے بعد چیئرمین نیب کے نام کی سمری صدر کو ارسال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔
علاقائی
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔
وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ تاریخی پاک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا ، اس تجویزکواجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں پودوں کے بیج بر وقت نہ خریدنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت ، پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے ۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
’سستا پیٹرول، ڈیزل سکیم‘، 40 ہزار سے کم آمدن والوں کو دو ہزار ماہانہ دینے کا اعلان