لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ مریم نواز کے نام پر کیپٹن (ر) صفدر نے سندر میں 109 ایکٹر اراضی خرید رکھی ہے۔
دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے۔ موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی ہے۔نیب دستاویزات کے مطابق 14کنال ایک مرلے کی زمین رائیونڈ روڈ پر مریم نواز کے نام سے بنا رکھی ہے۔ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں زیادہ تر پراپرٹیز ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی۔نیب کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے اور کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ جی این این کے مطابق جسِٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، اور کہا کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دس مارچ کو طلب کررکھا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے۔ ایک ہی معاملہ پر دو صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پہلے پولیس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات بھی بھگت رہا ہوں ، عدالت نیب لاہور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago




