دنیا
سعودی عرب نے پاکستان سمیت غیر ممالک سے آنیوالے افراد کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیدیا
ریاض : نوٹیفکیشن کے مطابق جو بھی غیر ملکی سعودی عرب آئے گا اسکو قرنطینہ کی لازمی بکنگ دکھانا ہوگی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی نئی قسم امیکرون کی بڑھتے کیسز کے باعث سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کیلئے مزید سخت اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔ پاکستان سمیت غیر ممالک سے آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیدیا گیا ہے، سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔سعودی عرب آمد سے قبل قرنطینہ میں مسافر کی بکنگ لازم قرار دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو بھی غیر ملکی سعودی عرب آئے اسکو قرنطینہ کی لازمی بکنگ دکھانا ہوگی ، قرنطینہ بکنگ کے بغیر مسافر سعودی عرب لانے پر ائیرلائن کو جرمانہ ہوگا ، مسافروں پر سعودی حکومت سے منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا بھی لازم ہوگا ۔
دنیا
بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے چار روز میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ محاصرے کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، آخری اطلاع آنے تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔
پاکستان
آصف زرداری، ملک ریاض کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی
ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘
اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔
اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔
گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔
اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کیلئے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔
پاکستان
جسٹس فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو خط
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان، چیئرمین جوڈیشل کمیشن اور ارکان کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز میں سے سپریم کورٹ کا جج تعینات نہ کیے جانے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ چیف جسٹسز اور سینئر ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی طویل روایت رہی ہے، سینئرز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کی روایت جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس گلزار نے متعارف کروائی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان لوگوں کو جوڑ کر رکھتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ جب بھی آئین کی خلاف ورزی کی گئی اس کا نقصان ہوا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف اٹھاتے ہیں، حلف کا اہم تقاضا ہے کہ آئینی بنیادی حقوق کا تحفظ ہو، انہیں روندا نہ جا سکے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کرتے وقت دیکھا جائے کہ وہ غیر آئینی اقدام کی مزاحمت، کالعدم قرار دینےکی صلاحیت رکھتا ہے، عدلیہ پر عوام کا اعتماد یقینی بنانا ایک لازم امر ہے، عوامی اعتماد کے بغیر عدالتی فیصلے اپنی ساکھ کھو دیتے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس نسیم حسن کی ٹی وی پر غلطیوں کا اعتراف دیر آید درست آید کہا جا سکتا ہے، کیا جسٹس نسیم حسن کا اعتراف سابق وزیراعظم کی زندگی واپس لا سکتا ہے؟ جسے ان کے احکامات پر موت دے دی گئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسے جج بنانا ہے کسے نہیں، تاثر یہ ہے کہ ایسا بیرونی عوامل کے باعث کیا جاتا ہے، عدلیہ میں تقرریوں کے بارے میں اس تاثر کو دور کیا جانا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے عمل کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے، فرد واحد کی جانب سے ایک نام دینا، تقرری کے لیے ووٹنگ پر مجبور کرنا، ایک ووٹ سےجج بن جانا آئین کے مطابق نہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوام کا یہ تاثر کہ عدلیہ آزاد نہیں، اپنا احترام اور اخلاقی جواز کھو دیتی ہے، آئین ججز تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کو خفیہ رکھنے کا کہتا ہے، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے حوالے سے ایسی کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کمیشن کے پہلے اجلاس کا تجربہ بہت اچھا تھا، اجلاس ماضی کے اجلاسوں سے بہتر تھا کہ اختلاف کا بیج بونے کی روایت سے فاصلہ کیا گیا، توقع ہے آئندہ اجلاس میں بھی ججز تقرری کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کو دور کریں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ججز کو منتخب کرنے کی آئینی ذمے داری ہمیں سونپی ہے، عدلیہ کو ججز تقرر کی ذمے داری آئین کے تحت ادا کرنا ہو گی، پاکستان کے عوام کو اس سے کم کچھ بھی قابل قبول نہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان