جی این این سوشل

دنیا

ٹیلی پرومپٹرکی خرابی نے بھارتی وزیراعظم کا بھانڈہ پھوڑدیا ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ٹیلی پرومپڑ کی خرابی کے بعد دوران خطاب ہچکچا کر خاموش ہو جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیلی پرومپٹرکی خرابی نے بھارتی وزیراعظم کا بھانڈہ پھوڑدیا ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ٹٰیلی پرومپٹرخراب ہوا تو گڑبڑا کرخاموش ہوگئے اور ان کے منہ سے ایک لفظ بھی نکلنا مشکل ہو گیا۔

لائیو خطاب کے دوران جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔  ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ 

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا جھوٹ ٹیلی پرومپٹر بھی برداشت نہیں کرسکا۔

مودی کے ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر گڑبڑانے کے بعد ٹیلی پرومپٹر  ٹوئٹر ٹرینڈ گیا اور  نریندرمودی کا تحریر کے بغیر بات نہ کرپانا سوشل میڈیا پرمذاق بن گیا۔

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔

سردار سلیم حیدرنے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہی  گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آپ کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج رات تک جاری ہوجائےگا۔گورنر پنجاب نامزد کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں.

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll