تجارت
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.92 سے بڑھ کر 176.18 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/U6wHlmfBeT pic.twitter.com/OXXyQdNN8c
— SBP (@StateBank_Pak) January 18, 2022
خیال رہے کہ کاروبار آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 175.92 سے کم ہوکر 175.80 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2022 میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان
آصف زرداری، ملک ریاض کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی
ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘
اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔
اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔
گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔
اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کیلئے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔
علاقائی
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔
وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ تاریخی پاک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا ، اس تجویزکواجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں پودوں کے بیج بر وقت نہ خریدنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت ، پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے ۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
دنیا
بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے چار روز میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ محاصرے کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، آخری اطلاع آنے تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
’سستا پیٹرول، ڈیزل سکیم‘، 40 ہزار سے کم آمدن والوں کو دو ہزار ماہانہ دینے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی